خوش
اخلاقی۔
خوش
اخلاقی ایک ایسا وصف ہے جو دلوں کو جیت لیتا ہے اور روح کو فتح کرلیتا ہے۔ یہی وہ
وصف ہے جس کے ذریعے سے کسی بھی فرد میں موجود انسانیت کے شعور کا اندازہ لگایا
جاسکتا ہے۔ تاہم ہمیں اس کہاوت کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ انسان کی پہچان اس کے
اخلاق سے ہوتی ہے۔
اس
کی چند مثالیں درج ذیل ہیں
۔ ایک شخص کا ہمارے لیے کوئی کام کرنا اس کا
فرض ہو لیکن اس کے باوجود ہم اس کی خدمت کا شکریہ ادا کریں۔
۔ کسی شخص کو راستہ دینا جبکہ اس کا حق ہو نہ
اس کی باری۔
۔ کسی کے لیے دروازے کو پکڑ کر رکھنا۔
۔ ذہنی طور پر پریشان ہونے کے باوجود کسی سے
گرم جوشی سے ملنا۔
۔ اپنے ہر مطالبے کو ’’برائے مہربانی‘‘ اور
’’ازراہِ کرم‘‘ کے الفاظ سے بیان کرنا۔
۔ کسی بزرگ یا مریض کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ
دینا۔
۔ کسی شخص کی یا کسی ٹیم ممبر کی ناقابلِ
معافی غلطی پر بھی معاف کر دینا۔
۔ کسی شخص کی وضاحت کو سنتے ہوئے حسنِ زن سے
کام لینا یہاں تک کہ اس کی وضاحت میں صداقت دکھائی نہ دیتی ہو۔
آیئے
ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم ہمہ وقت خوش اخلاقی کے اس وصف کو اپنے اندر پیدا
کرنے کی کوشش کریں گے، اور دنیا و آخرت کی کامیابی کو اپنے لیے یقینی بنائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں