ہمارے بارے میں

 

تعمیر شخصیت ۔ کامیاب زندگی کے لئے
…………………………………
احزار ایک تربیتی اور اصلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد لوگوں میں اعلیٰ سیرت و شخصیت کی تعمیر ہے تاکہ وہ دین و دنیا میں کامیاب زندگی حاصل کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے احزار کے پیش نظر لوگوں میں ایمان، اخلاق، صبر، علم، تحقیق، معقولیت، مثبت انداز فکر اور حیا جیسی اعلیٰ صفات وخصوصیات کو فروغ دینا ہے۔ احزار کا طریقہ کار دعوت،تعلیم اور تربیت پرہے۔ ہمارے تمام تصنیفی اور تدریسی کام اسی پس منظر میں کیے جاتے ہیں۔

 

احزار کے پیش نظر جو اہم کام ہیں وہ درج ذیل ہیں

تحریر وتقریر کے ذریعے سے ایمان و اخلاق کی دعوت ،اعلیٰ اقدار کا فروغ اور معاشرے کی تربیت

تمام دستیاب ذرائع ابلاغ اور میڈیا کو استعمال کرتے ہوئےخالق اور مخلوق کے حقوق کے بارے میں لوگوں کو متنبہ کرکے انہیں پاکیزہ اور مفید انسان بنانا۔ جذباتی پن اور تواہم پرستی کے بجائے حلم، صبر اور معقولیت کی بنیاد پر انفرادی اور اجتمائی مسائل کو حل کرنے کا طریقہ سکھانا۔


جو تعلیمی وتربیتی پروجیکٹس ہمارے پیش نظر ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

۔ اسلام کی دعوت ایمان اور دلائل کا تدریسی طریقے پر مطالعہ
۔اخلاقیات اور اعمال صالح کی تعلیم و تربیت اور ان کی بنیاد پر ذاتی اصلاح
۔ شریعت کی تعلیم
۔ انسانی شخصیت کی تربیت کرکے اسے مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے یعنی کرائسز منجمنٹ کا فن سکھا یا جائے۔
۔ سیلف منجمنٹ کے اصولوں کی بنیاد پر فرد کی زندگی میں بہتری لانے اور دیگر لوگوں کے ساتھ بہتر انداز میں معاملہ کرنے کا فن سکھایا جائے۔
۔ بچوں اور نوجوانوں کی مبنی بر اقدار تعلیم و تربیت
۔ خواتین کی تربیت و اصلاح کا خصوصی تربیتی پروگرام

 


ایک تبصرہ شائع کریں

comments (0)