دنیا میں کل کتنے نبی تشریف لائے؟

دنیا میں کل کتنے نبی تشریف لائے؟


دنیا میں کل کتنے نبی تشریف لائے؟

حضرت آدَم علیہ السلام سے لے کر حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺ تک نبیوں کی آمد ہوتی رہی۔ اس کے بعد نئے نبی کے آنے کا سلسلہ ختم ہو گیا . اب قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں آ سکتا۔ حضرت محمد ﷺ ہی آخری نبی ہیں۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہہ حضرت آدَم علیہ السلام سے لے کر ہمارے آخری حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تک دنیا میں کل کتنے نبی آئے؟

 

دنیا میں کل کتنے نبی آئے؟

حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آخری نبی حضرت محمد ﷺ تک بے شمار نبی اس دنیا میں آئے۔ ان تمام انبیاء علیھم السلام کی تعداد تقریباً 124000 کتابوں میں ذکر کی گئی ہے۔ لیکن یہ کم و بیش ہے عین مطابق نہیں ہے۔ جب بھی یہ تعداد بیان کرنا یا لکھنا چاہیں تو کم و بیش لازماً ساتھ بیان کریں۔

 

قرآن پاک میں کتنے انبیاء کا ذکر ہے ؟

قرآن پاک میں 25 انبیاء کا ذکر ہے. جن کا ذکر قرآن پاک میں ہے ان کے اسماء مبارکہ یہ ہیں:

حضرت آدم علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت اسمٰعیل علیہ السلام، حضرت اسحٰق علیہ السلام،حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت موسٰی علیہ السلام، حضرت ہارون علیہ السلام، حضرت شعیب علیہ السلام، حضرت لوط علیہ السلام، حضرت ہود علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت ایوب علیہ السلام، حضرت زکریا علیہ السلام، حضرت یحییٰ علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت الیاس علیہ السلام، حضرت الیسع علیہ السلام، حضرت یونس علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام، حضرت ذوالکفل علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام، حضور سید المرسلین محمد رسول اللہ ﷺ۔

  

ایک تبصرہ شائع کریں

comments (0)

جدید تر اس سے پرانی

پیروکاران