صبر
اس
دنیا میں کوئی بھی انسان نہ تو ہمیشہ خوش رہ سکتا ہے اور نہ ہی ہمیشہ غمگین رہ
سکتا ہے -خوشی اور غم زندگی کا حصہ ہیں- اور بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اچھی
اور بری تقدیر اللہ کے ہاتھ میں ہے – اگر ہماری زندگی میں کوئی بھی تکلیف مصیبت یا
پریشانی آتی ہے تو وہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے اس لیۓ ہمیں زندگی کی مشکلات
سے گھبرانا نہیں چاہیۓ اور صبرو تحمل سے کام لینا چاہیۓ
.
اللہ
تعالی صبر کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور صبر کرنے والوں کے لیۓ اللہ نے اجر
عظیم رکھا ہے.قرآن کریم میں اللہ نے فرمایا ہے ترجمہ ,بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے
ساتھ ہے.زندگی کی تکلیفوں اور مصیبتوں کو صبر وسکون کے ساتھ برداشت کریں اور کبھی
ہمت نہ ہاریں -مومن اور کافر میں یہ فرق ضرور ہوتا ہے کہ کافر غم اور مصیبت میں
پریشان ہو کر ہوش وحواس کھو دیتے ہیں مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور خود کشی کو
ترجیح دیتے ہیں -لیکن مومن بڑی سے بڑی مصیبت پر بھی صبر سے کام لیتے ہیں اور یہ
سوچتے ہیں کہ جو بھی آزمائش ہے اللہ کی طرف سے ہے اور یقینا اس میں ہمارے لیۓ خیر
ہو گی
-
نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے
جس
مسلمان کو بھی کوئی قلبی اﺫیت جسمانی تکلیف اور بیماری کوئی رنج اور دکھ پہنچتا ہے
یہاں تک کہ اگر اسے کو ئی کا نٹا بھی چبھ جاتا ہے ( اور وہ اس پر صبر کرتا ہے)تو
خدا اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے.کچھ لوگ مصیبت اور غم میں کفر کے کلمات منہ
سے نکالتے ہیں جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے غم کی شدت میں بھی کوئ ایسی حرکت نہیں
کرنی چاہیۓ جس سے اللہ تعالی کی نا شکری ہو اور جو شریعت کے خلاف ہو – رنج و غم
اور مصیبت میں ہمیں ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرنی چاہیۓ
.
اگر
کبھی خدا نخواستہ زندگی کی مشکلات اس قدر بڑھ جائیں کہ زندگی مشکل لگنے لگے اور
جینا دشوار لگے تب بھی موت کی تمنا نہیں کرنی چاہیۓ بلکہ اللہ سے رجوع کرنا چاہیۓ
اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگنی چاہیۓ کہ وہ ہمیں اس مصیبت اور تکلیف سے
نجات عطا کرے
-
آج
کل کے دور میں ہر آدمی کسی نہ کسی پریشانی اور غم میں مبتلا ہے اور پریشا نیوں سے
نجات چاہتا ہے جس کا بہترین حل صبرو تحمل ہے بیماریاں بھی بڑھ چکی ہیں ہر انسان
زندگی سے مایوس ہو تا جا رہا ہے اس لیۓ اس تحریر کا مقصد دکھی انسانیت کو حوصلہ
دینا ہے اور صبرو تحمل کی تلقین کرنی ہے اگر صبر کرنا اتنا آسان ہو تا تو اللہ
تعالی ہمیں صبر کرنے پر اجر عظیم نہ دیتا ہمیں ہر حال میں صبر اور شکر کرنا
چاہیۓ.اللہ ہم سب کی پریشانیوں کو دور فرما ۓ اور زندگی کے مصائب میں ہمیں صبر
کرنے کی تو فیق عطا فرماۓ آمین
.
ایک تبصرہ شائع کریں