هود نبی؛ پہلا عرب پیغمبر

هود نبی؛ پہلا عرب پیغمبر


هود نبی؛ پہلا عرب پیغمبر

هود نوح کا نواسہ ہے جو اپنی قوم کی ہدایت کے لیے بھیجا گیا مگر انکی قوم نے انکار کیا اور آخر کار عذاب الہی سے تباہ و برباد ہوگئی۔

 

هود خدا کا پیغمبر اورسات واسطوں سے حضرت نوح کا نواسہ تھا۔ پیغمبروں کی تاریخ پر مختلف آراء موجود ہیں، بعض کے مطابق حضرت هود(ع) حضرت ابراهیم(ع) کے بعد اور حضرت موسی(ع) سے پہلے آیا ہے اور بعض کے مطابق هود(ع) حضرت ابراہیم سے پہلے مبعوث ہوا ہے۔

 

بہر صورت؛ هود(ع)، نسل نوح(ع) کی نسل سے ہے نہ کہ حضرت ابراهیم(ع) سے۔

 

حضرت هود عرب زبان تھا اور انکو پہلا عرب پیغمبر بھی کہا گیا ہے جیسے کہ حضرت امام علی(ع) فرماتے ہیں: «هود، صالح، شعیب، اسماعیل اور پیغمبر اسلام  عربی میں بات کرتے تھے».

 

 حضرت هود کا نام دس بار قرآن کریم میں آیا ہےاور قرآن کا گیارواں سورہ " ھود" کے نام سے ہے اگرچہ هود(ع) کی داستان متعدد بار قرآن کریم میں آیا ہے تاہم تورات اور انجیل میں انکا نام نہیں آیا ہے۔

 

حضرت ھود چالیس سال کی عمر میں پیغبر بنا اور حضرت نوح کے بعد وہ دوسرا پیغمبر ہے جس نے بت پرستی کے خلاف قیام کیا۔

 

وہ عاد قوم کی ہدایت کے لیے آیا اور انکو بت پرستی سے دوری کی دعوت دی تاہم انکی قوم نے مسلسل انکار کیا اگرچہ وہ هود(ع) کی سچائی کا معترف تھی تاہم انہوں نے ھود کا مذاق اڑایا اور انہیں دیوانہ قرار دیا۔

 

لہذا خدا نے انہیں سرد ہوا سے عذاب میں مبتلا کیا اور هود(ع) اور چند مومنین کے علاوہ ساری قوم نابود ہوئی. قرآنی آیات کے مطابق سرد ہوا کا جھونکا «سات دن اور سات رات» تک چلتا رہا اور بدترین انداز میں انکی موت ہوئی۔

 

کہا جاتا ہے کہ حضرت هود(ع) ۷۶۰ سال تک قوم کی ہدایت کرتے رہے اور لمبی عمر کی وجہ سے بعض نے حضرت نوح(ع)  اور حضرت هود(ع) کو ایک دوسرے سے مشابہہ قرار دیا ہے۔

 

بعض روایات کے مطابق هود(ع) اور انکے ماننے والے مکہ کی طرف گیے اور وہاں قیام کیا اور آخر عمر تک وہاں رہا، بعض روایات میں شام کے شہر دمشق میں انکا مزار ہے، شام کے شہر حمص، عراق کے شہر نجف میں بھی انکی قبر کی موجودگی کا دعوی کیا جاتا ہے۔

  

ایک تبصرہ شائع کریں

comments (0)

جدید تر اس سے پرانی

پیروکاران