اپنے مُستقبل کے بارے میں صحیح انتخاب کیسے کریں؟
مُستقنل
ہر انسان کے لیے بُہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے مُستقبل کو بہتر بنانے
کے لیے دِن رات کوشش میں لگا رہتا ہے۔ جہاں کُچھ لوگ اپنے مُستقبل کے لیے بُہت
واضح ہوتے ہیں وہاں ہی کُچھ لوگ اس بات کا فیصلہ ہئ نہیں کر پاتے کہ وہ اپنے
مُستقبل میں کیا کریں۔ اور اس کی مُختلف وجوہات بھی ہوتی ہیں بعض اوقات اُن کے پاس
اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ جو وہ کرنا چاہتے ہیں کریں۔ یا پھر اُنہیں کوئی گائڈ کرنے
والا نہیں ہوتا۔ وہ خُود سے اپنے مُستقبل کا فیصلہ نہیں کر پاتے کہ وہ کیا انتخاب
کریں۔
کیا
آپ بھی اپنے مُستقبل کے بارے میں پریشان ہیں؟ آپ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ آپ اپنے
مُستقبل کے لیے کس چیز کا انتخاب کریں؟ آپ خوفزدہ ہیں کہ کہیں آپ کا کیا ہوا فیصلہ
غلط نا ہو؟ یا پھر غیر یقینی کی کیفیت میں ہیں کہ یہ سب ہو گا؟ تو آئیں ہم اس
مسئلے کے لیے خدا کے کلام سے مدد حاصل کرتے ہیں۔
خُدا
کے اِرادے کو جانئیے
آدمی
کے دِل میں بُہت سے منصوبے ہیں لیکن صرف خُدا کا ارادہ ہی قائم رہے گا۔
انسان
کے اپنے تو بُہت سے ارادے ہوتے ہیں لیکن وہ سب ارادے پورے نہیں ہو پاتے کیونکہ اُس
میں خُدا کی مرضی شامل نہیں ہوتی ہے۔ خُدا کے پاس آپ کے لیے شروع سے ہی منصوبہ
موجود ہوتا ہے۔ آپ کو اُس سے دُعا کرنے اور اپنے لیے اُس کی مرضی کو جاننے کی
ضرورت ہے۔ مُکمل طور پر اپنے آپ کو خُدا کے سپُرد کر دیں۔
خُدا
کی آواز سُنیں
جب
آپ اپنے آپ کو خُدا کی مرضی پر چھوڑیں گے تو وہ آپ کو ہمیشہ گائڈ کرتا رہے گا اور
آپ کے پاس اپنے روشن مُستقبل کی گارنٹی ہو گی۔ اپنے مُستقبل کو خُدا کے ہاتھ میں
دے کر خُود کو اس پریشانی سے آزاد کریں۔ خُدا پر مُکمل بھروسہ آپ کے مُستقبل کو
محفوظ بناتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں