فرعون، خود ساختہ خدا جو غرق ہوا

فرعون، خود ساختہ خدا جو غرق ہوا


فرعون، خود ساختہ خدا جو غرق ہوا

فرعون مصری بادشاہوں کا لقب ہے اور معروف ترین فرعون، حضرت موسی (ع) کے زمانے کا بادشاہ تھا جو خود کو خدا کہتا تھا تاہم خدا کے حکم سے سمندر میں غرق ہوا تاکہ عبرت بنے۔

 

لفظ فِرعَون قدیم مصری بادشاہوں کا لقب تھا جو فوج کا سربراہ اور حاکم کل تھا۔ یہ لفظ قرآن میں 74 بار استعمال ہوا ہے جو سب موسی کے زمانے سے متعلق ہیں۔

 

موسی کے دور کے فرعون کے بارے میں اکثر مورخین کا اتفاق ہے که «رامسس دوم» (۱۲۹۰- ۱۲۲۴ قبل از مسیح) تھا. بعض نے مفنتاح (۱۲۲۴- ۱۲۱۴ قبل از مسیح) کا نام ذکر کیا ہے۔

 

قرآن، فرعون کو ایک ستمگر کے عنوان سے پیش کرتا ہے جو خود کو مصر کا خدا سمجھتا تھا جس نے بنی اسرائیل کی قوم کو غلام بنایا تھا یہ قوم یوسف نبی کے زمانے میں یہاں آئی تھی۔

 

ماہرین نجوم نے بتایا تھا کہ بنی اسرائیل سے ایک لڑکا آئے گا جو فرعون کو نابود کرے گا لہذا اس نے حکم دیا تھا کہ بنی‌اسرائیل میں تمام پیدا ہونے والے بچوں کو قتل کیا جائے تاہم نادانستہ طور پر فرعون کی اہلیہ آسیه نے موسی کو گود لیا اور انکی جوانی تک پرورش کی.

 

فرعون خدا پرستوں کو کچل دیتا تھا اور سخت تشدد کرتا، انکو کیل سے زمین میں ٹھونک دیتا اور اس وقت تک رکھتا جب تک وہ نہ مرتا۔

 

موسی جب نبی بنا توانکو حکم ملا کہ فرعون کو خدا پرستی کی طرف دعوت دی جائے۔فرعون نے جب موسی کی باتیں سنی تو انکو جھوٹا اور جادوگر کہا اور کہا کہ وہ مصر جادوگروں سے مقابلہ کریں۔

 

مصر میں عید کے روز جادوگروں اور موسی کے درمیان مقابلہ ہوا، جادوگروں نے موسی کے معجزے کو دیکھا تو بیعت کی اور کہا کہ وہ جادوگر نہیں، تاہم فرعون نے ماننے سے انکار کیا اور جادوگروں کو سخت اذیت سے ہلاک کیا۔

 

موسی رات کی تاریکی میں مصر سے خارج ہوا اور سویرے فرعون کی فوج یا سپاہیوں نے انکا پیچھا کیا، موسی جب دریا پر پہنچے تو عصا کو سمندر پر مارا تو وہاں پانی کے بیچ راستہ بنا تاکہ موسی اور انکے ہمراہ  لوگ دریا یا سمندر پار کرسکے تاہم جب فرعون اور انکی فوج سمندر کے درمیان پہنچے تو سب غرق ہوا۔

 

قرآن میں اس واقعہ کو بیان کیا گیا ہے اور یہ کہ جب فرعون غرق ہورہا تھا تو کہا کہ خدا پرایمان لایا تاہم اس وقت اس کو تسلیم نہیں کیا گیا تاہم یہ واقعہ بعد میں آنے والوں کے لیے عبرت بنا۔

  

ایک تبصرہ شائع کریں

comments (0)

جدید تر اس سے پرانی

پیروکاران